سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا کیس: عدالت نےحکومت کواہم حکم دیدیا

فوجی عدالتوں میں سویلینزکےٹرائل کےکیس میں سپریم کورٹ نے حکم دیاکہ حکومت 45 دن میں اپیل کا حق دینے سے متعلق قانون سازی کرے۔
سپریم کورٹ کےآئینی بینچ نےسویلینزکےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کافیصلہ سناتے ہوئے۔عدالت نے وزارت دفاع اور دیگر کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا 23 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور آرمی ایکٹ کی شق 2(1)(ڈی)(ون)، 2(1)(ڈی)(ٹو) اور 59(4) بحال کر دی۔
سپریم کورٹ نےفیصلہ سناتے ہوئے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کےفیصلے کےخلاف اپیل کاحق دینے کیلئےمعاملہ حکومت کو بھجوا دیا اور حکم دیا کہ حکومت 45 دن میں اپیل کا حق دینے سے متعلق قانون سازی کرے جبکہ ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی جائیں۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ پانچ دو کے تناسب سے سنایا، اکثریتی فیصلےدینےوالوں میں جسٹس امین الدین،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہررضوی اور جسٹس شاہد بلال ہیں جبکہ شامل جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
درآمدات میں اضافےکےسواہمارےپاس کوئی آپشن نہیں،وزیراعظم
جنوری 1, 2025 -
شاہ رخ خان کااپنےماضی کے بارےمیں انوکھاانکشاف
نومبر 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔