سٹیو جابز کی41 برس پرانی پیشگوئی درست ثابت ہو گئی

0
63

ایپل کے شریک بانی کی41 برس پرانی پیشگوئی، جسے وقت نے درست ثابت کر دیا ۔میک کمپیوٹر سے لیکر آئی فون تک، ایپل کے آنجہانی شریک بانی سٹیو جابز کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں جینئس تصور کیا جاتا تھا۔
سٹیو جابز نے روزمرہ کی زندگی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے انقلاب برپا کرنے میں کردار ادا کیا ۔حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ میں سٹیو جابز کی جانب سے کی جانے والی ایسی پیشگوئی سامنے آئی ہے ،جو اتنا عرصہ گزرنے کے بعد درست ثابت ہوگئی ہے۔
یہ ویڈیو 1983 کی انٹرنیشنل ڈیزائن کانفرنس کی ہے، جس سے خطاب کرتے ہوئے سٹیو جابز نے مستقبل میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونیوالی پیشرفت کے بارے میں بات کی تھی۔
درحقیقت انہوں نے اس موقع پر جس ٹیکنالوجی کے بارے میں پیشگوئی کی تھی، وہ موجودہ عہد کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس سے ملتی جلتی ہے۔انہوں نے کہا آئندہ 50 سے 100 برسوں کے دوران ایسی مشین موجود ہوگی، جو کسی موضوع کے بارے میں لوگوں کے سوالات کے جواب دے سکے گی، یہ مشین لوگوں کے سوالات پر اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کرے گی، جیسا زندہ انسانوں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
سٹیو جابز نے کہا کہ ہم اس سے پوچھ سکیں گے کہ سقراط نے اپنی زندگی میں کیا کچھ کہا اور اس طرح اس فلسفی کی تعلیمات جان سکیں گے۔اب 41 سال بعد ایسا نظر آتا ہے کہ سٹیو جابز کی پیشگوئی جنریٹیو اے آئی ٹولز جیسے لارج لینگوئج ماڈلز کے ذریعے کافی حد تک پوری ہوچکی ہے،کیونکہ لارج لینگوئج ماڈلز سے مراد اے آئی چیٹ بوٹس ہی ہیں، یعنی ایسا اے آئی الگورتھم ،جس کو بہت زیادہ ڈیٹا سے تربیت دی جاتی ہے اور مختلف موضوعات اور الفاظ کی شناخت کرائی جاتی ہے۔

Leave a reply