سپرٹیکس میں کمی:پاکستان کاآئی ایم ایف سےبات چیت کافیصلہ

0
20

پاکستان نےسپرٹیکس میں کمی کےلئے بین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف) سےبات چیت کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان نےبھارت کےساتھ کشیدگی کےبعدکی صورتحال پرآئی ایم ایف سےرابطےکافیصلہ کرلیا،ایف بی آرنےسپرٹیکس میں کمی پربھی آئی ایم ایف سےبات چیت کافیصلہ کیا،سپرٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کردبئی جانےکاخدشہ ہے۔
ذرائع ایف بی آر کاکہناہےکہ مختلف عدالتوں میں سپرٹیکس کے200ارب کےمقدمات زیرالتوا ہیں ،2022 میں عام آدمی کوٹیکس سےبچانےکےلئےبڑی صنعتوں پرٹیکس لگایاگیاتھا،سیمنٹ،سٹیل،شوگرانڈسٹری ،آئل اینڈگیس اورایل این جی ٹرمینل پرسپرٹیکس عائدکیاگیاتھا،اس وقت ملک کی بڑی صنعتوں پرٹیکس کےعلاوہ 10فیصدسپرٹیکس عائدہے،اس وقت 10فیصدسپرٹیکس کوملاکربڑی صنعتوں پرٹیکس شرح 39فیصدہے۔
ذرائع ایف بی آر کےمطابق ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح8.8فیصدبڑھ کر10.4فیصد ہوچکی ہے،جہاں تک ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح 10.6فیصدپرلےجائیں گے، اگلےسال کیلئےٹیکس ٹوجی ڈی پی ہدف 11فیصد مقررکیاجائےگا۔
ذرائع کےمطابق بھارت سے حالیہ جنگ کےباعث دفاعی اخراجات وضروریات بڑھنےسےمتعلق بات چیت کاامکان ہے۔پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات 14مئی سےشروع ہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف کےساتھ نئےبجٹ2025-26کےاہداف پرمشاورت ہوگی،آئندہ مالی سال ٹیکس ریونیوکاہدف جی ڈی پی کے 11فیصدرکھنےکافیصلہ کیاگیاہے،ایف بی آرکاٹیکس ہدف 14ہزارارب روپے سےبڑھانےکاامکان ہے۔آئی ایم ایف سےسپرٹیکس میں کمی کےمعاملےپربات چیت کی جائےگی۔

Leave a reply