سپریم جوڈیشل کونسل نے19شکایات کومتفقہ طورپرخارج ،5کومؤخرکردیا

0
4

سپریم جوڈیشل کونسل نے19شکایات کومتفقہ طورپرخارج جبکہ 5کومؤخرکردیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ،سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس تقریباً 2گھنٹےتک جاری رہا،جس کااعلامیہ جاری کردیاگا۔
اعلامیہ کےمطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اختر نے شرکت کی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم اورچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جنیدغفاربھی شریک ہوئے۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز2025کامسودہ منظور کرلیا گیا،ضابطہ اخلاق میں ترامیم پرمزیدقانونی غورکی ضرورت قرار،انکوائری کے طریقہ کارپربھی مزیدمشاورت کی جائےگی۔اجلاس میں آرٹیکل 209کےتحت دائر24شکایات کاجائزہ لیاگیا،19شکایات کومتفقہ طورپرخارج جبکہ 5کومؤخرکردیاگیا۔

Leave a reply