سپریم کورٹ میں جسٹس طارق محمودجہانگیری کی اپیل سماعت کیلئےمقرر

سپریم کورٹ میں اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری کی اپیل سماعت کیلئےمقرر ہوگئی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری کی اپیل پر29ستمبرکوسماعت کرےگا۔
جسٹس طارق محمودجہانگیری نےسپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں استدعاکی گئی تھی کہ اسلام آبادہائیکورٹ کےمتنازعہ حکم نامہ کومعطل کیاجائے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاتھاکہ بیٹھےہوئےجج کوفرائض کی انجام دہی سےنہیں روکاجاسکتا، متنازعہ حکم نےدرخوستگزارکےآرٹیکل کےحقوق کی خلاف ورزی کی ،عدالیہ کی آزادی پرمنفی اثرات مرتب ہورہےہیں،متنازعہ حکم نےجج کی بےداغ شہرت کومتاثرکیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاتھاکہ عدالتی خدمات کے ضائع ہونےوالےوقت کی تلافی ممکن نہیں،اگرحکم معطل نہ ہواتوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
واضح رہےکہ اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے16ستمبرکومبینہ جعلی ڈگری کیس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق محمودجہانگیری کوکام کرنے سے روک دیاتھا۔















