سپریم کورٹ نے100دن میں 3ہزارزیرالتوامقدمات نمٹادئیے

0
25

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے 100 دن میں3ہزار زیرالتوامقدمات نمٹادئیے۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ کےمطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو26 اکتوبرسے6فروری تک 100دن مکمل ہوگئے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےزیرالتوامقدمات میں3ہزارکی بڑی کمی آئی ہے۔سپریم کورٹ نے8ہزار174مقدمات کافیصلہ کیا،سپریم کورٹ میں4ہزار 963نئے مقدمات کااندراج ہوا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ ان سودنوں میں چیف جسٹس پاکستان کی قیادت میں عدلیہ نے نمایاں اصلاحات نافذ کیں، چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات میں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے لیے ایک ’آن لائن فیڈ بیک فارم‘ سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر فراہم کیا ۔ان اصلاحات کے تحت ایک اہم پیش رفت ای حلف نامے اور فوری تصدیق شدہ نقول کی فراہمی ہے، جس سے قانونی کارروائیوں میں تاخیر کم ہوئی اور سائلین و وکلاء کے لیے عدالتی عمل تک رسائی آسان ہوگئی۔
اعلامیہ کےمطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے2میٹنگ میں ججزکےخلاف 46 شکایات کاجائزہ لیا،جوڈیشل کونسل نےججزکےخلاف40شکایات کونمٹایاگیا۔جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری کی تقرری کا عمل شروع کردیا گیا ہے، پانچوں اعلیٰ عدالتوں میں 36 اضافی ججوں کی تقرری اور سپریم کورٹ و سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے، آئین کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام صوبوں کی منصفانہ نمائندگی یقینی بنانے کے اقدامات کیے گئے، پانچوں ہائیکورٹس سے ججز سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کیلئے معاملہ زیر غور ہے، اعلیٰ عدلیہ میں خوداحتسابی کے فروغ کیلئے جوڈیشل کونسل نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک علیحدہ سیکرٹریٹ قائم کیا۔

Leave a reply