سپریم کورٹ کاایک جملہ لکھ دینےسے18سال تک کیسزچلتےہیں،چیف جسٹس

0
20

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نےریمارکس دئیےکہ بعض اوقات سپریم کورٹ کاایک جملہ لکھ دینےسے18،18سال تک کیسزچلتےہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں طویل مقدمہ بازی سےمتعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےکی۔
وکیل درخواست گزار نےاستدعاکی کہ عدالت تحریری حکمنامہ میں ہمیں متعلقہ فورم سےرجوع کرنےکی ہدایت کردے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےریمارکس دئیے کہ میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ایک اپیل سن رہا تھا،ایک وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرے،بعض اوقات سپریم کورٹ کا ایک جملہ لکھ دینے سے 18, 18 سال تک کیسز چلتے رہتے ہیں،اپنے حکمنامے میں ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دیں گے جس سے دوبارہ نیچے مقدمہ شروع ہو جائے۔
جسٹس شاہدبلال حسن نےکہاکہ ہمارے لکھے بغیر بھی جب متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔
عدالت نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی آبزرویشن دینے کی استدعا مسترد کردی۔

Leave a reply