سپریم کورٹ کابڑااقدام:اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی

0
4

سپریم کورٹ نےاینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی،ہاٹ لائن کامقصدعدالتی احتساب اورشفافیت کویقینی بناناہے۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ کےمطابق موجودہ چیف جسٹس بدعنوانی سےپاک ماحول کےلئےپُرعزم ہیں،چیف جسٹس احتساب اورانصاف کےاصولوں کی پاسداری کیلئے پُرعزم ہیں۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ میں کہاگیاکہ بطورچیف جسٹس ہمیں عوام کااعتمادبحال کرناہے،عدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،فیصلےصرف قانون کےمطابق ہوں گے،زیرالتوامقدمات جلدنمٹانےکےاقدامات کررہےہیں،سپریم کورٹ میں 7633فوجداری اور11792سول مقدمات زیرالتواہیں،مقدمات کی جلدسماعت کےلئےمؤثرنظام لارہےہیں،ہمیں مقدمات کےجلدفیصلےکیلئےمل کرکام کرناہوگا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ بطورچیف جسٹس ماتحت عدلیہ کوبھی تیزی سےمقدمات نمٹانےکی ہدایت دی،سول مقدمات کا30دن اورفوجداری کیسزکافیصلہ60دن میں ہوناچاہیے،ہماری عدالتیں عام آدمی کےلئےفوری انصاف یقینی بنائیں گی،انصاف میں تاخیرانصاف سےانکارکےمترادف ہے،وکلااورسائلین بھی مقدمات میں تاخیرکےذمہ دارہیں،عدالتی اصلاحات کےبغیرتیزانصاف ممکن نہیں۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ کےمطابق ہاٹ لائن کامقصدعدالتی احتساب اورشفافیت کویقینی بناناہے،عوام کوفوری اورشفاف انصاف فراہم کرناہماری ترجیح ہے،بدعنوانی،اقرباپروری اورغیرقانونی اقدامات کیخلاف فوری کارروائی ہوگی،اینٹی کرپشن ہاٹ لائن پرکوئی بھی شہری شکایت درج کراسکتاہے،شکایت کنندہ کی شناخت مکمل طورپرخفیہ رکھی جائےگی،شکایات کی نگرانی غیرجانبدارافسران کریں گے،تمام شکایات براہ راست چیف جسٹس کوپیش کی جائیں گی،شفافیت اورغیرجانبداری کوہرسال میں یقینی بنایاجائیگا۔
اعلامیہ میں لکھاگیاکہ ہرشکایت کومکمل طورپرٹریک کیاجائےگا،سادہ مقدمات 30دن اورپیچیدہ مقدمات60دن میں حل ہونگے،شکایت کنندہ گان کواپنےکیس کی پیشرفت سےمسلسل آگاہ رکھاجائیگا،اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سےعدالتی ادارےمیں اصلاحات ممکن ہونگی،یہ اقدام عدلیہ پرعوامی اعتمادکومزیدمضبوط کرےگا،عدلیہ میں غیرقانونی سرگرمیوں کےخاتمےکےلئےعوام تعاون کریں،ہاٹ لائن پرفون آن لائن پورٹل ای میل ٹیکسٹ میسج سےشکایات درج ہوسکتی ہیں،شکایات درج کرنےکےلئےاردو اورانگریزی میں سہولت دستیاب ہے،ہاٹ لائن 24گھنٹےکام کرےگی،کسی بھی وقت شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

Leave a reply