سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دےدیا

0
131

لاہور: (پاکستان ٹوڈے) سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دےدیا۔سپریم جوڈیشل کونسل نےمظاہر نقوی کو برطرف کرنےکی سفارش کر تے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق نمبر 5 میں ترمیم کی ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر الزامات لگا کر ان کی تشہیرکی گئی،کئی ججز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

Leave a reply