
سپریم کورٹ میں تعینات نئے 6مستقل اورایک عارضی جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نےججزسےحلف لیا،سپریم کورٹ میں پہلی بارحلف برداری کی تقریب عدالتی احاطےکےلان میں ہوئی،جس میں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کےججزاوراٹارنی جنرل نےشرکت کی،جبکہ ججزکےاہلخانہ،پاکستان بار اورسپریم کورٹ بارکےعہدیدارن نےبھی شرکت کی۔
6مستقل ججزمیں جسٹس عامرفاروق،جسٹس اشتیاق ابراہیم ،جسٹس شکیل احمدشامل جبکہ جسٹس شفیع صدیقی،جسٹس صلاح الدین اورجسٹس ہاشم کاکڑنےعہدےکاحلف اٹھایا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےعارضی جج کےعہدےکاحلف اٹھایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزصدرمملکت کی منظوری کےبعد وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں سات نئے ججز اور مختلف ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کئے تھے، تاہم مذکورہ ججز اور چیف جسٹسز کی جمعرات کو ہونے والی حلف برداری ایک دن کیلئے ملتوی کی گئی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئینی ترامیم کامعاملہ:عوامی نیشنل پارٹی نےبھی مسودہ پیش کردیا
اکتوبر 14, 2024 -
خواتین کا میگا سپورٹس ایونٹ
مارچ 18, 2024 -
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر ہاؤس میں موجود
اپریل 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔