سپر انٹیلی جنس منصوبے کی تیاری:میٹا نے نیا جنریٹیو اے آئی ماڈل جاری کر دیا

سپر انٹیلی جنس منصوبے کی تیاری،میٹا نے نیا جنریٹیو اے آئی ماڈل جاری کر دیا۔
میٹا کے مالک مارک زکر برگ مصنوعی ذہانت کے محققین کی ایک اعلیٰ ٹیم اکٹھی کر رہے ہیں ،تاکہ انسانی دماغ کو پیچھے چھوڑ دینے کی صلاحیت رکھنے والی مشینوں کے ساتھ میٹا سپر انٹیلی جنس ریسرچ لیب بنائی جا سکے۔ کمپنی جلد ہی لیب سے پردہ اٹھانے جا رہی ہے۔
دریں اثنامیٹا نے ایک نیا جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس اے آئی ماڈل جاری کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اے آئی ماڈل حقیقی دنیا کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے پہلے سے زیادہ بہتر سمارٹ روبوٹس اور دیگر مشینوں کی تیاری کے مواقع بڑھ جائیں گے۔اس نئے اوپن سورس ماڈل کو ویڈیو جوائنٹ ایمبیڈنگ پریڈیکٹیو آرکیٹیکچر 2 (وی جے ای پی اے 2) کا نام دیا گیا ہے۔
میٹا کے مطابق یہ اے آئی ماڈل مختلف ڈیوائسز جیسے خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں اور روبوٹس کیلئے کارآمد ثابت ہوگا، اس طرح انہیں ہر ممکنہ صورتحال کیلئے تربیت دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کمپنی کے مطابق یہ اے آئی کو انسانوں جیسا بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔میٹا کے مطابق اس کا نیا ماڈل پراسیس کرنے کا عمل سادہ بنائے گا اور حقیقی دنیا کی اشیا کی افادیت کو بڑھائے گا، کیونکہ اسے ٹریننگ ڈیٹا پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔