
اب انٹرنیٹ چلے گانہیں، دوڑے گا،سپیس ایکس نے 28 انٹرنیٹ سیٹیلائٹس مدار میں روانہ کردیں۔
معروف کمپنی سپیس ایکس نے اپنے سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹیلائٹس کی ایک اور بڑی کھیپ فلوریڈا سے مدار میں لانچ کردی ہے۔ایک فالکن 9 راکٹ جس میں 28 سٹار لنک سیٹیلائٹ شامل ہیں،6 اپریل کو کیپ کیناویرل سپیس فورس سٹیشن سے روانہ ہوا۔
کمپنی کے بیان کے مطابق لانچ کے تقریباً آٹھ منٹ بعد راکٹ کا پہلا سٹیج سپیس ایکس ڈرون شپ پر لینڈنگ کیلئے زمین پر واپس آیا۔سپیس ایکس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ فالکن 9 کے اوپری سٹیج نے سٹار لنک سیٹیلائٹس کو زمین کے نچلے مدار (ایل ای او) میں لفٹ آف کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد منصوبہ بندی کے مطابق چھوڑا گیا۔یہ لانچ 2025 کا 39 واں فالکن 9 مشن ہے، ان پروازوں میں سے دو تہائی سٹارلنک میگا کنسٹیلیشن کی تعمیر کیلئے وقف کیے گئے ہیں اور یہ اب تک کا سب سے بڑا سیٹیلائٹ نیٹ ورک ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
روپیہ گراؤٹ کاشکار،ڈالرمستحکم
نومبر 5, 2024 -
فیک ویڈیوکیس:ایف آئی اےنےپیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی
اکتوبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔