سپین میں 2 ہزار سال پرانا مدفون شہر دریافت۔ محققین نے دریافت کو غیرمعمولی قرار دیدیا۔
ہسپانوی شہر زراگوزا میں ماہرین آثار قدیمہ نے 2 ہزار سال پرانا مدفون رومن شہر دریافت کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کا خیال ہے کہ یہ شہر رومی سلطنت کا حصہ تھا اور ایک فوجی کیمپ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔
محققین کے مطابق یہ شہر اس جزیرہ نما علاقے کا حصہ تھا ،جوآج سپین اور پرتگال پر مشتمل ہے، شہر کا نام فی الحال نامعلوم ہے۔ اس شہر کو زراگوزا یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا ہے، اس میں ایک بہت بڑے پلازے کے کھنڈرات ملے ہیں، جہاں کئی ستون اور کمرے تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ کمرے تجارت کا سامان ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔تحقیق کی قیادت کرنے والے شریک ڈائریکٹرز میں سے ایک بورجا ڈیاز کاکہنا ہے کہ اس شہر کی دریافت نا صرف اس کے طول و عرض اور تعمیراتی پیچیدگی کی وجہ سے غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے، بلکہ یہ جزیرہ نما آئبیرین کے اندرونی علاقے میں اب تک دریافت کیا جانیوالا قدیم ترین شہر ہے۔
ان کے بقول یہ دریافت ہسپانیہ میں رومن آرکیٹیکچرل ماڈلز کے پھیلاؤ کے ابتدائی مرحلے کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ کی معلومات کو یکسر تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔یہاں سے کچھ نوادرات بھی ملے ہیں، جن میں پتھر اور دھاتوں پر لکھی تحریریں، مٹی کے برتن اور دیگر اشیا شامل ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سربین جنگوں کے دوران یہ شہر برباد ہوا، یہ جنگیں 80 اور 72 قبل مسیح کے درمیان لڑی گئی تھیں۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشریٰ بی بی نے بہت دلیری کے ساتھ جیل برداشت کی،بیرسٹرگوہر
اکتوبر 24, 2024 -
پاکستان نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارا؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا
اپریل 22, 2024 -
سونےکی قیمت میں بڑی کمی
اکتوبر 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔