سپیکرنےمذاکراتی کمیٹی کاایک اوراجلاس طلب کرلیا

0
14

سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےمذاکراتی کمیٹی کااجلاس28جنوری کوطلب کرلیا،مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پونےبارہ بجےہوگا۔
ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی عرفان صدیقی کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،پی ٹی آئی نےابھی تک شرکت سےمعذرت نہیں کی،پی ٹی آئی نےابھی تک تحریری جواب تک آگاہ نہیں کیاکہ وہ مذاکرات ختم کررہےہیں۔
واضح رہےکہ ابھی تک حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کےتین دور ہوچکےہیں،جس میں آخری اجلاس میں پی ٹی آئی نےحکومت کواپنےمطالبات کی فہرست دی تھی ،جس میں 9مئی اور26نومبر کےحوالےسےجوڈیشل کمیشن بنانااورتمام سیاسی قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔

Leave a reply