سپیکر ملک محمد احمد خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی وفد کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات
پاکستان ٹوڈے: ملاقات میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ بھی موجود
تفصیلات کے مطابق وفد میں آزاد کشمیر سے سینئر وزیر کرنل وقار نور، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق،سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین سمیت دیگر افسران شامل۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کشمیریوں کی ترقی کے لیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بروقت اقدامات سے کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے مالی وسائل فراہم کئے۔
کیسے ممکن ہے کہ آزاد کشمیر میں بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ مظفرآباد اور لاہور کا تعلق بہت پرانا ہے۔ پاکستانی عوام بالخصوص لاہوریوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
وزیراعلی پنجاب کی انتھک محنت سے پنجاب میں فرق نظر آرہا ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی کی تعمیر پنجاب اسمبلی کی جدید نئی بلڈنگ اور ایوان کی طرز پر کرنا چاہتے ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کی وفد کو آزاد کشمیر اسمبلی کی تعمیر میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری چودھری عامر حبیب، سٹاف آفیسر عماد حسین بھلی اور ترجمان پنجاب اسمبلی راؤ ماجدعلی بھی موجود تھے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدرمملکت کےپاؤں میں فریکچر ،دورہ چین ملتوی
نومبر 1, 2024 -
ٹک ٹاک نے خاموشی سےنئی تبدیلی متعارف کرا دی
جون 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔