سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاریخ رقم: ایک دن میں 7 پروازیں

0
16

سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاریخ رقم، ایک دن میں 7 پروازوں نے اڑان بھری،ٹریول اینڈ ٹورازم کے نئے دور کا آغازہوگیا۔
سکردوایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ان پروازوں میں 4 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے جبکہ 3 پروازیں ایئر بلیو کی شامل تھیں۔ پروازوں کا یہ سلسلہ اسلام آباد سے 4، کراچی سے 2 اور لاہور سے ایک پرواز پر مشتمل تھا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ پہلا موقع ہے، جب سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں 7 پروازیں آپریٹ کی گئیں، جو خطے میں گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادیوں کی بڑھتی ہوئی فضائی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سکردو ایئر پورٹ پر آنے اور جانیوالی بیشتر پروازوں میں مسافروں کی اکثریت سیاحوں پر مشتمل تھی، جن میں بیرونِ ملک سے آنیوالے سیاح بھی شامل تھے۔ سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یہ سنگِ میل اس پورے خطے کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

Leave a reply