سکندراعظم کے زیر استعمال حمام 2300سال بعد دریافت

0
100

پاکستان ٹوڈے: سکندراعظم کے زیر استعمال حمام 2300سال بعد دریافت۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے سکندراعظم (الیگزینڈردی گریٹ )کے یونان کے قصبے ورجینامیں موجود ایگئی محل کاغسل خانہ دوہزار تین سو سال بعد دریافت کرلیا۔

ماہرین نے جس کمرے کی کھوج لگائی ہے، اس میں واضح شواہد ملے ہیں کہ سکندر اعظم اسے شاہی غسل خانے کے طور پر استعمال کرتاتھا ۔ ایگئی محل قدیم زمانے کے سنہری دور کی علامت ہے ، جہاں بادشاہ فلپ دوم کا قتل ہوااور اس کے 20 سالہ بیٹے بادشاہ سکندر اعظم کی تاج پوشی ہوئی ۔

اس محل میں بڑے بڑے صحن، مندر، پناہ گاہیں، تھیٹر، باکسنگ سکول اور کئی مقبرے موجود ہیں۔اب ماہرین آثار قدیمہ نے جدید قصبے ورجینا کے شاہی محل ایگئی میں باتھ روم دریافت کیا ہے، جہاں نوعمر الیگزینڈر اپنے بچپن میں غسل کرتا تھا۔

یہ حمام الیگزینڈر کے ساتھی اور مستقبل کے فوجی سیکنڈ ان کمانڈ ہیفاسٹیشن کے زیر استعمال بھی رہا۔ اس لحاظ سے اس حمام کو انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a reply