سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کب ہوں گے؟شیڈول جاری

0
27

طلبا کیلئے اہم خبر،سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کا قیام،سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کب ہوں گے؟۔پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری سکولز پنجاب نے تاریخ اور شیڈول کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں 21 مئی کو سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات ہوں گے۔سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر کردی گئی ہے،جبکہ12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔
امیدواروں کو انتخابی نشان بھی 12 مئی کو دیا جائے گا، جبکہ 13 مئی کو سکولوں میں پوسٹر آویزاں کیے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق امیدوار انتخابی مہم 16 مئی تک جاری رکھ سکیں گے۔20 مئی تک بیلٹ پیپرز اور الیکشن کی تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔ سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کے حوالے سے تمام اتھارٹیز کو حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

Leave a reply