سکولوں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز

0
114

پاکستان ٹوڈے: سکولوں کے طلبا کی موجیں لگ گئیں,اسلام آباد کےسرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا۔

سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، پہلے فیز میں 40 پرائمری سکولوں میں رواں ہفتے دوپہر کا کھانا دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹر کے 20،20 سکولوں میں مفت کھانا دیا جائے گا۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے گزشتہ دنوں پرائمری سکولز میں سہولیات فراہمی کے ساتھ بچوں کیلئے مفت کھانے کا اعلان کیا تھا۔سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق بچوں کو دوپہر کا کھانا حکومت اور اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے دیا جا رہا ہے، اگلے دو ماہ میں تمام پرائمری سکولز میں کھانا شروع کر دیا جائے گا۔

Leave a reply