
سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کاانکشاف، پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے فوری طوربپر ریشنلائزیشن کی ہدایت کردی۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 27 ہزار سے زائد سکولوں میں 46 ہزارسے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں،27 ہزار اساتذہ کو کمی والے 33 ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائیگا،13 ہزار پرائمری سکولوں میں 20948 اضافی اساتذہ موجود ہیں، 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچرر یشو کے مطابق 23648 اساتذہ درکارہیں۔
رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ 5940ایلیمنٹری سکولوں میں 12533 سرپلس اساتذہ موجود ہیں، 15884ایلیمنٹری سکولوں میں18017اساتذہ کی گنجائش موجود ہے،634سیکنڈری سکولوں میں888 سرپلس اساتذہ موجود ہیں ۔46 ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن پالیسی کےتحت شفلنگ کی جائیگی،سرپلس اساتذہ کو ٹیچرز کی کمی والے سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم کے مطابق 15 جولائی سے ریشنلائزیشن پر کام شروع،جبکہ 20 جولائی تک درخواستیں موصول ہونگی،23 جولائی کے بعد ریشنلائزیشن کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، ریشنلائزیشن ریفارم سے صوبے کو سالانہ بنیادوں پر اربوں کی بچت ہو گی۔
میگا سولر پینل:شمسی توانائی کے حصول میں انقلابی پیشرفت
جولائی 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کینیڈا: انتخابات،لبرل پارٹی نےمسلسل چوتھی بارمیدان مارلیا
اپریل 30, 2025 -
الیکشن دھاندلی کیس: عدالت نےاہم حکم دے دیا
مئی 2, 2025 -
امریکا:صدرڈونلڈٹرمپ کادرآمداشیاپرٹیرف کااعلان
اپریل 3, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔