سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور شہر کے تمام سکولز صبح پونے نوبجے کھولنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نئے اوقات کار کا اطلاق سرکاری و پرائیویٹ سکولز دونوں پر ہوگا۔نئے اوقات کار کا اطلاق آج 28 اکتوبر سےسال نو31 جنوری تک رہے گا۔
دوسری طرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے سکولوں میں سموگ فری سوسائیٹیز کے بنانے کا حکم جاری کردیاہے۔سکول انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پرہوا کے معیار کی حد چیک کرکے بچوں کی معلومات کیلئے بورڈ پر آویزاں کرے گی۔
سکولوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے۔ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ بارے سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جبکہ آوٹ ڈور ایکٹویٹی کیلئے سکولوں کے طلبا ماسک کا استعمال لازمی کریں گے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق بچوں کے باہر کھیلنے اور آؤٹ ڈور اسمبلی کروانے پر پابندی ہوگی۔سموگ سے بچاؤ کیلئے بچوں کو صحت مند غذا کے استعمال بارے بتایا جائے گا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔