سکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل،طلبا کیلئےہونہار سکالرشپ پروگرام

0
100

سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، سرکاری و نجی سکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل ،طلبا کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام لانچ کرنے کی تیاری،ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد پنجاب حکومت نے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کے سکولزآج چار دسمبر سے صبح سوا آٹھ بجے کلاسز شروع کر سکیں گے ۔ ڈی جی ماحولیات کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،جس کااطلاق پنجاب بھر کے نجی و سرکاری سکولوں پر ہو گا۔
دوسری طرف ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت 65 یونیورسٹیز، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے 68 ہزار سے زائد اپلائی کرنے والے طلباکیلئے 130 ارب روپے کا سکالرشپ پروگرام لایا جا رہا ہے، جس سے ہر سال 30 ہزار نوجوانوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں معاونت ملے گی۔

Leave a reply