سکھرکی سوغات ’’ڈوکاکھجور‘‘کاذائقےدنیابھرمیں مقبول

0
5

سندھ کےشہرسکھرکی سوغات ’’ڈوکاکھجور‘‘ اپنے خوشبودار ذائقے، قدرتی مٹھاس اور نرمی کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے۔
(رپورٹ صہیب احمد سکھر)گرمیوں کی شدت میں اضافہ ہوا، تو سندھ کی پہچان بننے والی کھجور کی فصل بھی پکنے لگی۔سکھر کے باغات میں تیار ہونے والی “ڈوکا کھجور” اپنے خوشبودار ذائقے، قدرتی مٹھاس اور نرمی کے باعث دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔
’’ڈوکاکجھور‘‘صرف پاکستان میں نہیں،بلکہ سعودی عرب کے بازاروں میں بھی مقبول ہے۔ جب پاکستانی زائرین عمرہ یا حج کے لیے حرمین شریفین جاتے ہیں،تو واپسی پر اکثر سعودیہ سے یہی سکھری ڈوکا کھجور لے کر آتے ہیں ،جو نہ صرف تحفہ ہوتی ہے بلکہ مقدس سرزمین سے مٹھاس کی ایک نشانی بھی ہے۔


یہ کھجور ذائقے میں نرم، خوشبودار اور ہلکی سی چپچپاہٹ کے ساتھ خاص پہچان رکھتی ہے،جو ناصرف گھروں کی میز کی زینت بنتی ہے بلکہ ایکسپورٹ مارکیٹ میں بھی اہم مقام رکھتی ہے۔

Leave a reply