سکھ رہنماقتل کامعاملہ:کینیڈین وزیراعظم نےبھارت کیخلاف اہم بیان دیدیا

کینیڈامیں سکھ رہنماقتل کےمعاملےپرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونےکہا ہےکہ بھارتی حکومت نے سوچ سمجھ کر یہ خوفناک غلطی کی ہے۔ ہمیں کینیڈا کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جواب دینا ہوگا۔
کینیڈامیں سکھ رہنماقتل کیس کی انکوائری کمیشن میں بیان دیتےہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکاکہناتھاکہ انٹیلیجنس معلومات میں یہ سامنے آیا ہے کہ مخالف سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی بھی غیرملکی مداخلت کی کوششوں میں شامل تھی یا شمولیت کا خطرہ موجود تھا۔بھارتی حکومت نے سوچ سمجھ کر یہ خوفناک غلطی کی ہے۔ ہمیں کینیڈا کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جواب دینا ہوگا۔ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھی اور اب مزید واضح اشارے ملے ہیں کہ بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال 18جون کوخالصتان تحریک کےحامی ہردیپ سنگھ نجار کو برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں گوردوارے کے اندر فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔
یادرہےکہ اس سے قبل کینیڈا کی پولیس نے کہا تھا کہ بھارتی سفارتکاروں نے کرمنل نیٹ ورک کے ساتھ مل کر سکھوں کو نشانہ بنایا ہے تاہم بھارت نے اس کی تردید کی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔