سہیل آفریدی90ووٹ لےکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب

0
4

سہیل آفریدی90ووٹ لےکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں نئے قائد ایوان کو منتخب کرنے کا طریقہ بتایاگیا، سپیکربابر سلیم سواتی نے اس حوالے سے رولنگ پڑھتے ہوئے کہا کہ نئے قائد ایوان کا طریقہ کار آئین کے مطابق ہوگا جس کے بعد منتخب وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان ہو گا۔جس پراپوزیشن  اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کرگئی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل اراکین کی تعداد145ہے،قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔کےپی اسمبلی میں وزیراعلیٰ منتخب کرنےکےلئے ووٹنگ ہوئی جس میں 90ایم پی ایز نے سہیل آفریدی کونیا قائد ایوان منتخب کیا۔
خیبرپختونخوااسمبلی میں حکمران جماعت کےارکان کی تعداد 93 اور اپوزیشن کے 52 ممبران ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامنتخب ہونےکےبعدسہیل آفریدی کااسمبلی سےاظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ عمران خان کامشکورہوں جنہوں نےایک ادنیٰ سے ورکر کو جس کا نا بھائی، نا باپ اور نا ہی چچا ہی سیاست میں ہے ،پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، میں سب سے پہلے پاکستانی، پھر پختون اور قبائلی ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا۔
خیبرپختونخوا کےنئےمنتخب ہونےوالےوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کاتعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبرسے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔وہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکے معاون خصوصی کیمونی کیشن اینڈ ورکس رہے تاہم صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔سہیل آفریدی طویل عرصےتک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدربھی رہے۔

Leave a reply