سہ ملکی سیریز:افغانستان نےیواےای کو4رنزسےشکست دیدی

0
3

سہ ملکی سیریزکےچھٹےمیچ میں افغانستان نےیواےای کو4رنزسےشکست دےدی۔
شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےآخری میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ہدف کےتعقب میں یو اے ای کی ٹیم 5 وکٹ پر 166 رنز بناسکی۔یوں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
ٹورنامنٹ کےآخری لیگ میچ میں افغانستان کےابراہیم زادران 48 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ یواے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یو اے ای کے محمد وسیم 44 اور آصف خان 40 بناکر نمایاں رہے، علی شان شرفو نے 27 رنز اسکور کیے۔
ایونٹ میں میزبان ٹیم اپنےچاروں میچزمیں شکست خوردہ رہی ،جبکہ پاکستان اورافغانستان کےدرمیان اتوارکوفائنل میچ کھیلا جائےگا۔

Leave a reply