سہ ملکی سیریزفائنل:پاکستان نےافغانستان کوشکست دیکرٹرافی اپنےنام کرلی

0
2

سہ ملکی سیریزکےفائنل میں پاکستان نےافغانستان کو75رنزسےشکست دےکرٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹرافی اپنےنام کرلی۔
شارجہ میں کھیلےگئےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےفائنل میں پاکستان کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا،شاہینوں نےپہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 8وکٹوں کےنقصان پر141رنزبنائے۔ہدف کےتعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 66 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیاجوکہ ناکام رہےاوپنرصاحبزادہ فرحان بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب بھی زیادہ دیرتک کریزپرٹھہرنہ سکےوہ بھی 17رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
پاکستان کےجارحانہ بلےبازفخرزمان بھی 27سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔حسن نواز15رنزفراہم کرسکے جبکہ محمدحارث2،کپتان سلمان علی آغانے24رنزکی اننگزکھیلی ۔محمدنواز25اورفہیم اشرف 15رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سےکپتان راشدخان 17اورصدیق اللہ اٹل 13رنزبناسکے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سےمحمدنوازنےتباہ کن بولنگ کرتےہوئے5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 2،2شکارکئےجبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نےایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

Leave a reply