سہ ملکی سیریز:فائنل میں آج پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

0
16

سہ ملکی سیریز کےفائنل میچ میں آج پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
سہ ملکی سیریزکافائنل آج کراچی کےنیشنل سٹیڈیم میں کھیلاجائیگامیچ پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 2 بجےشروع ہوگا،جس میں پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےافتتاحی میچ سےقبل شاہینوں اورکیویزمیں بڑا ٹاکرا آج ہوگا،دونوں ٹیمیں سہ فریقی سیریزکافائنل جیتنےکےلئے پوری طرح تیارہیں۔
پاکستان کاون ڈےمیچزمیں نیوزی لینڈسے117بارآمناسامناہوچکا ،شاہینوں نے61میچ جیتےجبکہ کیویز کے ہاتھ52بارکامیابی آئی۔اس اعتبارسےپاکستان کرکٹ ٹیم کاپلڑابھاری ہے۔مگرسہ ملکی سیریزکےابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ نےپاکستان ٹیم کو78رنزسےشکت دی تھی۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریزپاکستان،نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان سنگل سیریزکی بنیادپرہورہی ہے،سیریز8فروری کوشروع ہوئی اور14فروری کواختتام پذیرہوگی ،سہ ملکی سیریزکےابتدائی 2میچز لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےجبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کی میزبانی کراچی کانیشنل سٹیڈیم کریگا۔

Leave a reply