سہ ملکی سیریز:قومی ٹیم تیسرامیچ کھیلنےکیلئےکراچی پہنچ گئی

0
109

سہ ملکی سیریزکےتیسرےمیچ میں شرکت کرنےکےلئے قومی ٹیم لاہورسےکراچی پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ کاتیسرااوراپنادوسرامیچ جنوبی افریقہ کےخلاف 12فروری کوکھیلےگی،قومی ٹیم کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں پریکٹس کرےگی،پاکستانی ٹیم 12:30 سے 3:30 تک پریکٹس کرے گی۔

یادرہےکہ سیریزکاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان ہفتے کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیاتھاجس میں کیوی ٹیم نےشاہینوں کو78 رنزسےشکست دے کر سیریز میں واضح برتری حاصل کی ۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریزپاکستان،نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان سنگل سیریزکی بنیادپرہورہی ہے،جوکہ 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply