سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈنےفائنل میں پاکستان کوشکست دیکرٹائٹل جیت لیا

0
13

سہ ملکی سیریزکےفائنل میں پاکستان کوپانچ وکٹوں سےشکست دےکرنیوزی لینڈنےٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےگےسہ ملکی سیریزکےفائنل میچ میں قومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاجوکہ نقصان دہ ثابت ہوا۔ پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے243رنزکاہدف دیاجس کے جواب میں نیو زی لینڈ نے46ویں اوورمیں 5 وکٹوں کے نقصان پرہدف حاصل کرلیا۔
میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کا شکار نظر آئی،پاکستان کی جانب سےاننگ کاآغازکیاگیاتواوپنرفخرزمان جلدہی آؤٹ ہوگئےوہ15کےمجموعےپر 15گیندوں پرصرف 10رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔پھرقومی ٹیم کےبائیں ہاتھ کےبلےبازسعودشکیل بھی زیادہ دیرکریزپرنہ ٹھہرسکےوہ بھی 46کےمجموعی سکورپر 14گیندوں پر8سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔
پھرقومی ٹیم کےمایانازبلےبازبابراعظم بھی ہمت ہارگئےاور 29سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےکچھ مزاحمت کامظاہرہ کیا مگروہ بھی 142 کے مجموعےپر 76گیندوں پر46سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔پھرسلمان آغا161 کےمجموعےپر45رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔اُن کےبعدطیب طاہر نےجارحانہ بیٹنگ کامظاہرہ کرکےسکورمیں مزیداضافہ کیالیکن 195کے مجموعے پروہ بھی 38رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
پھرخوشدل شاہ بھی صرف 7سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔پاکستان نے7وکٹوں کےنقصان پردوسوسکورکیاتوبعدمیں شاہین آفریدی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 22 اور نسیم شاہ 19 رنز بناسکے، ابرار احمد ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈکی جانب سےول او رورک نے 4، کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی ،مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے 2، 2، ناتھن اسمتھ اور جیکب ڈفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیون کانوے 48، کین ولیمسن 34 اور ول ینگ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گلین فلپس 20 اور مائیکل بریسویل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سےفاسٹ بولرنسیم شاہ نے2کھلاڑیوں کوشکارکیا جبکہ سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اسکواڈ:
قومی ٹیم میں فخر زمان ، بابر اعظم، سعود شکیل ،(کپتان) محمد رضوان اور سلمان آغا شامل ہیں، ان کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریزپاکستان،نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان سنگل سیریزکی بنیادپرہوئی ،سیریزکےپہلےدومیچ لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےجبکہ ایک لیگ میچ اورفائنل میں کی میزبانی کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم نےکی ۔ سیریز 8فروری کوشروع ہوئی اور14فروری کواختتام پذیرہوگئی ۔

Leave a reply