سہ ملکی سیریز:پاکستان جنوبی افریقہ کوشکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا

0
13

سہ ملکی سیریزکےتیسرےاورفیصلہ کن میچ میں پاکستان نےجنوبی افریقہ کوشکست دےفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
کراچی کےنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئےسیریزکےتیسرےاوراہم میچ میں جنوبی افریقہ کےکپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ نےبیٹنگ کاآغازکیاتوپروٹیزنےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئے رنزکےانبارلگادئیے۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئےمقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
میتھو بریٹز نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئے83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔
ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سےشاہین آفریدی نے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی جبکہ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان ٹیم نےبیٹنگ کاآغازکیاتو قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا۔
قومی ٹیم کی پہلی وکٹ مایانازبلےبازبابراعظم کی گری جب 57کےمجموعی سکوروہ 23رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،بابرکےبعدسعودشکیل بھی زیادہ دیرکریزپرٹھہرنہ سکے،وہ بھی صرف 15رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔
قومی اوپنرفخرزمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی سکور 91 تھا جس کے بعدکپتا محمد رضوان اور سلمان آغا نے ذمہ داری کامظاہرہ کیااورعمدہ کھیل پیش کیا،دونوں نےسنچریاں بنا کر ٹیم کو فتح دلوای۔
سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آخرمیں طاہرطیب نےچوکامارکرمیچ جیت لیا۔قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں سکور پورا کرلیا۔ پاکستان ٹیم تاریخ میں پہلی باراتنےبڑےسکورکاہدف حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی ہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے ایک اور ویان ملڈر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سہ ملکی سیریزکافائنل 14فروری کوپاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان کراچی کےنیشنل سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔
قومی سکواڈ:
قومی ٹیم میں فخر زمان ، بابر اعظم، سعود شکیل ، محمد رضوان اور سلمان آغا شامل ہیں، ان کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

Leave a reply