سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈنےجنوبی افریقہ کوشکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
26

سہ ملکی سیریزکےدوسرےمیچ میں نیوزی لینڈنےجنوبی افریقہ کو6وکٹوں سے شکست دےکرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےسیریزکےدوسرےمیچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نےٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کی ٹیم کوپہلےبیٹنگ کرنےکی دعوت دی ۔جنوبی افریقہ نےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 50اوورزمیں 6وکٹوں کےنقصان پر304رنزکاہدف دیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سےاننگز کا آغاز کپتان ٹیمبا باوومانےکیاجنہوں نے 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنا ئےاور پویلین لوٹ گئے۔ بلےباز میتھیو برِٹز نے ڈیبیوکیاجس نے150 رنز بنائےاورون ڈےکرکٹ میں نیاریکارڈقائم کردیا۔ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور ول اورور نے دو دو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی جبکہ مائیکل بریسویل نےایک شکارکیا۔
نیوزی لینڈکی ٹیم نے49ویں اوورمیں ہدف پوراکرتےہوئے4وکٹوں کے نقصان پر 305 رنزبنالئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے113 گیندوں پر 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کانوے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ گلین فلپس نے28 رنز بنائے۔
یادرہےکہ سیریزکاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان ہفتے کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیاتھاجس میں کیوی ٹیم نےشاہینوں کو78 رنزسےشکست دے کر سیریز میں واضح برتری حاصل کی ۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریزپاکستان،نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان سنگل سیریزکی بنیادپرہورہی ہے،جوکہ 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply