سیاحتی پاسبانی:والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی کی میزبانی، وفد کی خوشی دیدنی

سیاحت کےفروغ کی پاسبانی، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے 19ممالک کے سفیروں کی دوسرے روز بھی میزبانی، لاہور کے معروف تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے پر وفد کی خوشی دیدنی۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ثقافتی و سفارتی اقدام کے تحت 19ممالک کے سفیروں کی دوسرے روز بھی میزبانی کی۔
جس کا مقصد لاہور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔
ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران سفیروں نے نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میوزیم، تاریخی ٹولنٹن مارکیٹ اور خوبصورت وزیر خان بارہ دری کا دورہ کیا، ان مقامات کے دورے نے مہمانوں کو لاہور کی شاندار فن تعمیر اور ثقافتی ورثے سے روشناس کروایا۔ وفد میں شامل سفیروں کا تعلق کوریا، میانمار، نیپال، ویتنام، ایتھوپیا، برونائی دارالسلام، انڈونیشیا، فلپائن، آذربائیجان اور سری لنکن ہائی کمیشن سے تھا۔
وفد نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا اور مزار علامہ اقبال پر بھی حاضری دی۔دن کا اختتام شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہونیوالی رنگا رنگ ثقافتی و موسیقی کی محفل پر ہوا، جس میں روایتی موسیقی، رقص اور مقامی فنونِ لطیفہ کا مظاہرہ کیا گیا۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے معزز سفیروں کو خوش آمدید کہا اور ان کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے اس وسیع تر مشن کا حصہ ہے ،جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ثقافتی روابط کو فروغ دینا، ثقافتی سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔
پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین بحال
اپریل 26, 2025فیصل آباد: سیاحت کے فروغ کیلئے ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف
اپریل 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔