سیاحتی پروازوں کا آغاز : ایئربلیو ایئرلائن نے تیاریاں شروع کردیں

0
11

سیاحتی پروازوں کا آغاز، ایئربلیو ایئرلائن نے تیاریاں تیز کردیں۔سیاحتی اور پہاڑی علاقوں کی جانب فضائی سفر کرنیوالوں اور بیچلر ڈگری رکھنے والے ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، ایئربلیو ایئرلائن نے سیاحتی پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔
نجی ایئر لائن نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے سکردو پروازوں کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایئرپورٹ پر نئے سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے ایک اچھا موقع ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر کونسلر ٹرمینل کسٹمر سروسز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے ترجمان ایئر لائن کا کہناہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کوسیاحتی پروازوں کےمسافروں کوسہولیات فراہمی کیلئےکیاگیا ہے۔

Leave a reply