
چولستان میں سیاحت کےفروغ کیلئے اہم اقدام،سی بی ڈی پنجاب اورٹی ڈی سی پی کا چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا اہتمام،20 ویں چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلوں کا انعقاد،چولستان جیپ ریلی نا صرف موٹر سپورٹس کے شوقین افراد کیلئے ایک اہم ایونٹ ہے، بلکہ یہ اقتصادی ترقی اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
20ویں چولستان جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب بہاولپور کے ڈی ایچ اے گرینڈ روہی میں منعقد ہوئی۔ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں 153 ریسرز حصہ لے رہے ہیں، جن میں غیر ملکی اور خواتین ریسرز بھی شامل ہیں۔
ٹی ڈی سی پی اورسی بی ڈی پنجاب کی ترقی اور دنیا بھر میں پازیٹیو امیج کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ گھن گرج کیساتھ دھول اڑاتی چمچماتی جیپوں سےچولستان کا علاقہ دلکش نظارہ پیش کر رہا ہے۔ چولستان کو مقامی لوگ روہی کہہ کر بھی پکارتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ کبھی یہاں پانی کی فراوانی تھی۔4 ہزارسال قبل یہاں دریائے سر سوتی ٹھاٹھیں مارتا تھا، مگر اب یہاں ہر طرف ریت ہی ریت دکھائی دیتی ہے۔چولستان کا کل رقبہ 10ہزار399مربع میل مشرق و مغرب کی اطراف میں پھیلا ہوا ہے۔
اس صحرا کے قلب میں واقع قدیم ترین قلعہ دراوڑ فن ِ تعمیر کا ایک شاہکار ہے، جو اپنے اندر ایک تاریخ سموئے ہوئے ہے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
چیمپئنزٹرافی:بھارت کےہاتھوں بنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔