سیاحت کا سلسلہ:مانسہرہ،ناران، جھال کنڈ ، چلاس 4 لین موٹروے بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں سیاحت کےفروغ کا سلسلہ،مانسہرہ،ناران، جھال کنڈ سے چلاس تک 4 لین موٹروے بنانے کا فیصلہ، این ایچ اے ایمرجنسی ڈیکلیئر کرتے ہوئےمرغزاروں کی سرزمین مانسہرہ سے وادیٔ کاغان، ناران اور جھال کنڈ سے چلاس تک 4 لین موٹر وے کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا فوری طور پر آغاز کرے گی۔
این ایچ اے کے افسران اور حکام اس اہم پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل کیلئے واضح ٹائم لائن طے کریں گے۔مانسہرہ سے ناران کی 235 کلومیٹر طویل شاہراہ عالمی معیار کے مطابق بنائی جائے گی اور اس موٹر وے پر سیاحوں کی ضروریات کوخصوصی طور پر مد نظر رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات نے منصوبے پر دن رات کام کرنے اور موٹر وے کو جلد از جلد شروع کرنے کا حکم دیا۔ این 15 موٹروے کے راستے میں ریسٹ ایریاز بھی بنائے جائیں گے، جہاں سیر و سیاحت کیلئے آنیوالے اپنی ضرورت کے مطابق مختصر قیام کرسکیں گے۔
مانسہرہ سے ناران، کاغان اور جھال کنڈ سے چلاس تک موٹر وے کی تعمیر ایک اہم ترین منصوبہ ہے، جس سےناصرف سیاحت کو فروغ ملے گا، بلکہ معیشت کو بھی استحکام نصیب ہو گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سپریم کورٹ نےعادل بازئی کی نااہلی کافیصلہ کالعدم کردیا
دسمبر 12, 2024 -
بلوچستان سےسینیٹ کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری
فروری 17, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔