سیاحت کا فروغ:عید پر کتنے لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا؟

0
6

عید الفطر کے ایام میں کتنے لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا؟محکمہ سیاحت خیبر پختونخوانے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔
عیدالفطر کے 3 روز میں تین لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کےخوبصورت سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ سیاحتی اتھارٹی کے مطابق عید کے صرف تین دنوں میں 3 لاکھ 6 ہزار 215 سیاح سیر کیلئے خیبرپختونخوا آئے، جن میں دو لاکھ گیارہ ہزار سیاحوں نے پاکستان کے سوئٹزر لینڈ کہلانی والی وادیٔ سوات کا رخ کیا۔
محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق گلیات میں 28 ہزار سیاح آئے اور کمراٹ کا رخ 16 ہزار 400 سیاحوں نے کیا، جبکہ 71 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کی سیر کرنے آئے۔
کاغان اور ناران سب سے زیادہ افراد پہنچے، جن کی تعداد 42 ہزار سے زائد رہی ، جبکہ کمراٹ جانیوالے سیاحوں کی تعداد 16 ہزار 400 رہی ۔کیلاش اور گرم چشمہ کی سیاحت کیلئے 8 ہزار 400 افراد نے رخ کیا ۔ بونی اور مستوج میں بھی 1200 سیاح پہنچے ۔
یوں عید الفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کے دوران خیبر پختونخوا آنیوالے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a reply