پاکستان ٹوڈے: خطہ پوٹھوہار میں سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان ریلویز نے گولڑہ ریلوےسٹیشن اسلام آباد پر سفاری ٹرین کا افتتاح کردیا
تفصیلات کے مطابق جس کا مقصد خطہ پوٹھوہار کے قدرتی مناظر کی سیاحت اور ملک کے ریلوے کے شاندار ورثے کی دریافت کرناہے۔ سیکرٹری ریلوے عبدالمالک افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پرسیکرٹری ریلوے عبدالمالک نے کہا کہ سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خطے پوٹھوہار کی لازوال خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔
سطح مرتفع پوٹھوہار پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے شمال میں اور آزاد کشمیر کے مغرب میں واقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار اٹک، جہلم، چکوال اور راولپنڈی کے اضلاع پر مشتمل ہے۔ سفاری ٹرین ہر اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے اٹک خورد کیلئے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد کا گولڑہ ریلوے سٹیشن اورمیوزم سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ انیسویں صدی کا سٹیم انجن ہو، قائداعظم کے زیر استعمال برتن یا لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا کیروسین لیمپ، تمام نادر اشیا کو ایک چھت تلے رکھا گیا ہے۔پاکستان میں ریلوے کا آغاز 13 مئی 1861 کو کراچی، کوٹری ریلوے لائن سے ہوا اور پھر 1881 میں گولڑہ ریلوے اسٹیشن بنا۔
اس ریلوے سٹیشن نے پاکستان بنتے دیکھا تو اب اس کا ایک حصہ میوزیم جس میں ریلوے کے زیر استعمال ٹیلی فون، لا لٹینیں ، گھڑیال اور سگنلز ریلوے کے شاندار ماضی کی داستانیں سناتے دکھائی دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ تاریخی گولڑہ سٹیشن سے ریل کا سفر کرنیوالے مسافروں اور سیاحوں کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت گرانےکامشن:مولانافضل الرحمان نے بڑا اعلان کر دیا
اگست 20, 2024 -
وزیرِ اعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات
جون 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔