
سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدام ،دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں روایتی شندور میلے کا اہتمام،دنیا بھر میں مقبول شندورپولو فیسٹیول 20 سے 22 جون تک منعقد ہوگا۔
شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا حکومت ، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا ئےگا۔شندور پولو فیسٹیول کیلئے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کیلئے تیار ہے۔
شندور پولو فیسٹیول علاقائی ثقافت، مہمان نوازی اور قدرتی حسن کا ایک شاندار امتزاج پیش کرتا ہے، جو ہر سال سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔