سیاحت کا فروغ :سری لنکا کا 7 ممالک کے سیاحوں کو مفت ویزا دینے کا اعلان

سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات،سری لنکا نے 7 ممالک کے سیاحوں کو مفت ویزا دینے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کی جانب سے فری ویزے جاری کرنے کا فیصلہ ملک کے سیاحتی سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے کیاگیا ہے۔اس سلسلے میں فری سیاحتی ویزوں کا اجرا رواں ماہ 31 مارچ سے 30 دن کیلئے کیا جائے گا۔سیاحوں کو اس ویزے پر 30 دن سری لنکا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی اکتوبر میں سری لنکا کی کابینہ نے بھارت، چین، روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنےکافیصلہ کیا تھا۔ان ممالک کے شہریوں کو سری لنکا پہنچنے سے پہلے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کیلئے بلا معاوضہ گرانٹ جاری کرنے کیلئے درخواست دینی ہو گی۔
سری لنکن محکمہ سیاحت کے مطابق گزشتہ برس اس سکیم کے تحت سری لنکا آنیوالے سیاحوں کی تعداد ہزاروں تھی۔سری لنکن حکومت کو امید ہے کہ سات ممالک بھارت، چین، روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈکےسیاحوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنے کے فیصلے کے نتائج ملک میں سیاحت کے فروغ کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔