سیاحت کا فروغ: سیاحوں کی پتریاٹہ آمد، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

0
3

سیاحت کا فروغ، سیاحوں کی نیو مری پتریاٹہ آمد ، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، رواں سال میں سیاحوں کی پتریاٹہ آمد کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔چیئر لفٹ اور کیبل کار میں 5 لاکھ 15 ہزار سیاحوں نے سیر کی۔
پتریاٹہ خاص طور پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 ہزار سیاح پتریاٹہ کا رُخ کرنے لگے۔سیاحوں کی دلچسپی کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے مری، پتریاٹہ کو مزید بہتر کرنے کی ٹھان لی۔ کوٹلی ستیاں کے سیاحتی مقامات کو بھی بہتر سے بہترین کا مشن بنا لیا۔
مری پہلا ہل سٹیشن ہے جہاں اوپن ڈیکر ٹورسٹ بس چلتی ہے،اوپن ڈیکر ٹورسٹ بس سیاحوں کو نتھیا گلی اور کوہالہ کی سیر کراتی ہے، ٹورسٹ گالف کارٹ کے ذریعے مری سٹی ٹور کا آغاز ہو چکا ہے۔ پتریاٹہ میں چئیرلفٹ اور کیبل کار سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہوتے ہیں۔ ایڈونچر پارک، امبریلا سٹریٹ، شاپنگ سٹریٹ شہریوں کی تفریح کو دوبالا کرتے ہیں ، راپ کورسز اور نئے ہٹس بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
محکمہ سیاحت مری کا کوٹلی ستیاں میں بھی نئی چئیر لفٹ، گلیمپنگ پاڈز ویلیج بنانے کا ارادہ ہے ، کوٹلی ستیاں میں پیرا گلائیڈنگ کلب جیسے بڑے پراجیکٹس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ رواں سال بجٹ میں بھی مری، پتریاٹہ اور کوٹلی ستیاں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

Leave a reply