سیاحت کا فروغ: شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

0
50

پاکستان ٹوڈے: سیاحت کے فروغ کیلئے محکمہ سیاحت و حکومت خیبرپختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بلند مقام پر شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 28 جون سے ہو گا۔ انتظامیہ کے مطابق شندور پولو فیسٹیول 28 جون سے 30 جون تک وادی اپر چترال میں منعقد ہوگا۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے حکام کو شندور پولو فیسٹیول کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی شندور پولو فیسٹیول کیلئے تمام تیاریوں کو فی الفور حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے شندور پولو فیسٹیول کی کامیابی سے انعقاد کے لیے آگاہی مہم ابھی سے چلانے کا حکم دیا ہے۔

شندور پولو فیسٹیول میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہونگی۔شندور پولو فیسٹیول خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر و چترال اپر اور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوگا۔

Leave a reply