سیاحت کا فروغ :قطر نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا پالیسی نرم کر دی

0
2

قطر جانیوالے پاکستانی سیاحوں کیلئے خوشخبری،قطر ی حکام نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا پالیسی نرم کر دی۔اب 30 دن کا مفت آن آرائیول ویزا دستیاب ہو گا۔
قطر نے پاکستانیوں کیلئے سیاحت کو مزید آسان بنا دیا ، اب پاکستانی سیاح قطر پہنچنے پر 30 دن کا مفت ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ اس نئی سہولت کے تحت پاکستانیوں کو پیشگی ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آمد کے وقت ویزا لے سکتے ہیں۔اس ویزے کے تحت سیاح 30 دن تک قطر میں قیام کر سکتے ہیں۔
ویزا حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس کم از کم چھ ماہ کیلئے کارآمد پاسپورٹ ہو، واپسی کا ٹکٹ، رہائش کا ثبوت ،جیسے ہوٹل بکنگ یا میزبان کی تفصیلات موجود ہو اور اگر آپ پاکستان سے سفر کر رہے ہیں تو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔
قطر کی طرف سے پاکستان کیلئے ویزا فری انٹری اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply