سیاحت کا مزہ دوبالا:وادیٔ کاغان میں جون میں غیر متوقع برفباری

0
65

مرغزاروں، آبشاروں اور کوہساروں کی سرزمین آنیوالےسیاحوں کی موجیں لگ گئیں ۔

مانسہرہ کی وادی ٔ کاغان میں جون میں ہونیوالی غیر متوقع برفباری نے سیاحت کا مزہ دوبالا کر دیا۔  وادیٔ کاغان میں جون کے مہینے میں ہونیوالی غیر متوقع برفباری کی اطلاعات ملتے ہی وادی میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، جو سرد موسم اور برفیلے نظاروں کا خوب لطف اٹھارہے ہیں۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق عیدالاضحی کی شام سے گزشتہ ہفتے تک 53 ہزار 220 گاڑیوں اور16 ہزار 540 موٹر سائیکلوں پر 3 لاکھ سے زائد سیاحوں نے وادئ کاغان کا رخ کیا۔ اس دوران سٹرک پر رش اور برفباری کے باوجود سیاحوں نے دلفریب مناظر کا بھرپور لطف اٹھایا۔

سیاحوں کی بڑی تعداد جھیل سیف الملوک اور ناران میں جگہ جگہ پڑی برف پر سلائیڈنگ کرتے اور برف کے گولے ایک دوسرے کو مار کربچپن کی یادیں تازہ کرتے دکھائی دیے۔کاغان آنیوالےسیاحوں کا جون کے مہینے میں غیر متوقع برفباری پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وادی ٔ کاغان سیاحت کیلئے بہترین ، دلفریب اور حسین سیاحتی مقام ہے۔

Leave a reply