سیاحت کیلئے دنیا کے بہترین مقامات کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟

0
13

پاکستان کے شعبہ سیاحت کے حوالے سے بڑی خوشخبری، سیر و تفریح کیلئے دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری۔ پاکستان کا کون سا علاقہ شامل ہے اور وطن عزیز کا نمبر کون سا ہے ؟
برطانوی نشریاتی ادارےبی بی سی نے اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم سسٹین ایبل ٹریول انٹرنیشنل اور ایسی ہی دیگر تنظیموں کی مدد سے  تیار کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ شائع کردی، جس میں دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات میں پاکستان کا ایک خوبصورت علاقہ بھی شامل ہے۔
25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں حسین وادیوں کا مسکن، جا بجا خوبصورت جھرنوں سے سجے اور تاحد نگاہ ہریالی رکھنے والے پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کا نمبر 20 واں ہے۔پاکستان کےاس علاقے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یونیسکو کی فہرست میں شامل دیوسائی کے میدانی علاقے اور شنگریلا کی آئینے کی طرح شفاف جھیلیں اس میں شامل ہیں۔وادیٔ ہنزہ کے خوشبودار چیری کے پھول، خوبانی کے باغات، قدرتی عجائبات، سر سبز وادیوں اور قدیم جھیلوں کے باعث گلگت بلتستان کو جنت کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ گلگت بلتستان کو خوبصورت سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس سے قبل فنانشل ٹائمز نے بھی دنیا کے 50 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں گلگت بلتستان کو شامل کر رکھا ہے۔

Leave a reply