سیاحت کےفروغ کیلئے اہم اقدام، قدیم لاہو ر کی بحالی کیلئے خصوصی اہتمام

سیاحت کےفروغ کیلئے اہم اقدام، قدیم لاہو ر کی بحالی کیلئے خصوصی اہتمام،12ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون تیار،پنجاب حکومت کی ہدایات پر قدیم لاہور کی بحالی کیلئے 12 پراجیکٹس کے پی سی ون تیار کرلیے گئے۔
ان منصوبوں کا مقصد لاہور کے تاریخی ورثے کی حفاظت اور شہر میں سیاحت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمر سہیل کیفی، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ امجد علی اور والڈ سٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں شرکا کو ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی نجم ثاقب نے بریفنگ دی اور منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔ لاہور کے ہیریٹیج ایریاز کی بحالی کیلئے شہر کو چھ مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس سے ان علاقوں کی حفاظت اور تزئین و آرائش میں مدد ملے گی۔
بریفنگ کے مطابق ان منصوبوں کے تحت لاہور کے اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، موچی گیٹ، دہلی گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ کے قریب نئی پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
لاہور کے تاریخی دروازوں بشمول شاہ عالمی گیٹ، یکی گیٹ، موچی گیٹ اور اکبری گیٹ کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔ شاہ عالم مارکیٹ سے بھاٹی چوک تک پیدل گزرگاہ بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور کے ورثے کی حفاظت اور سیاحت کے شعبے کے فروغ کیلئے اہم ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان منصوبوں کے پی سی ونز کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ان کی منظوری کیلئے پی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیا جائے گا۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔