
(پاکستان ٹوڈے) سیاحت کے شوقین افراد کیلئے گوگل میپس میں نیا اور کار آمد فیچر متعارف۔ اگر آپ کو گھومنے پھرنے کا شوق ہے، تو گوگل میپس میں اس حوالے سے ایک نیا کارآمد فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی یہ فیچر آپ کو کسی بھی علاقے کے اچھے مقامات تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس فیچر سے صارفین کیلئےمخصوص دکانیں، کیفے اور دیگر مقامات کو تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔اس فیچر کا اشارہ گوگل میپس کے بیٹا (beta) ورژن میںدیا گیا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین کو کسی مخصوص جگہ یا دکان کے بارے میں لکھ کر سرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ صارفین بس یہ بتائیں گے کہ وہ کیا تلاش کر رہے ہیں، جس کے مطابق ایپ کی جانب سے قریبی مقامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اس فیچر کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی، لہٰذایہ کہنا مشکل ہے۔
کہ اسے کب تک تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ میپس میں سرچ کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین کیلئے مخصوص جگہوں یا چیزوں کی تلاش آسان ہو جائے۔اسی طرح میپس نیوی گیشن انٹرفیس کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے، تاکہ اردگرد کی جگہوں کو زیادہ درست طریقوں سے دکھایا جا سکے۔
اس مقصد کیلئے گوگل میپس میں کلرز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کو سڑکوں، پارکوں اور دیگر مقامات کا درست اندازہ ہوسکے۔
آئی فون 18 سیریز کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟اور کب لانچ ہوگا؟
فروری 14, 2026صارفین کی مشکل آسان:واٹس ایپ ویب پر نئے فیچر متعارف
فروری 13, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہورڈیفنس فیز 6 میں گھر میں چوری کی واردات
اپریل 13, 2024 -
کوک سٹوڈیو سیزن15 کا نیا گیت’’چل چلیے ‘‘ ریلیز
مئی 20, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














