چولستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدام،چولستان جیپ ریلی کیلئے ٹریک کی نشاندہی اور بحالی کا کام،چولستان جیپ ریلی کا ایونٹ 12 فروری سے 16 فروری تک جاری رہے گا، جس میں ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔
انٹر نیشنل میگا ایونٹ چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور چولستان میں جیپ ریلی کیلئے ٹریک کی نشاندہی اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔گریڈر اور ٹریکٹر بلیڈ سے جیپ ریلی ٹریک کی ہمواری کا کام جاری ہے، جیپ ریلی کا ٹریک مجموعی طور پر 576 کلو میٹرز تک رکھا گیا ہے۔لوپ ون ٹریک دلوش ڈاہر سے قلعہ جام گڑھ تک 235 کلو میٹر کا ہو گا، لوپ ٹو ٹریک دلوش ڈاہر سے قلعہ بجنوٹ تک 231 کلو میٹر کا ہو گا، جبکہ جیپ ریلی میں ٹرک ریس، ڈرٹ بائیک ریس اور کلچرل فیسٹول کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مقامی لوگ چولستان کو تھل اور روہی کے ناموں سے بھی پکارتے ہیں۔چولستان کا کل رقبہ 10ہزار399مربع میل مشرق و مغرب کی اطراف میں پھیلا ہوا ہے۔اس صحرا میں چاندنی راتوں کے نظارے قابل ِ دید ہوتے ہیں۔اس صحرا کے قلب میں واقع 40 برجوں والا قدیم ترین قلعہ دراوڑ فن ِ تعمیر کا ایک شاہکار ہے، جو اپنے اندر ایک تاریخ سموئے ہوئے ہے اور یہاں آنیوالے ہر سیاح کا پسندیدہ سیاحتی مقام ہوتا ہے۔
قلعہ دراوڑ کی کشش ہزاروں سال گزرنے کے باوجود آج تک کم نہیں ہوئی ، یہی وجہ ہے کہ ہر سال ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد اس عظیم الشان قلعے کو دیکھنے کیلئے صحرائے چولستان کا رخ کرتی ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےکپتان پیٹ کمنزانجری کاشکار
فروری 5, 2025سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔