سیاحوں کیلئےشاہراہِ کاغان لولوسر جھیل تا بیسر تک مکمل طورپر بحال کر دی گئی

0
5

گرمائی سیاحت کے فروغ کاخیال، سیاحوں کیلئےشاہراہِ کاغان لولوسر جھیل تا بیسر تک مکمل طور پر بحال،عیدالاضحی پر وادیٔ کاغان کا رخ کرنیوالے سیاح برف سے ڈھکی جھیل لولوسر کےدلکش نظارے کرسکیں گے۔
عید الاضحی اور گرمیوں کی تعطیلات کےدوران ملک بھر سے شدیدگرمی سے بچنے اور قدرے ٹھنڈے اور دلکش نظاروں سے مالا مال سیاحتی علاقوں میں پہنچنے کیلئے بیتاب ہیں،یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد سرد علاقوں کا رخ کر رہی ہے۔
ناران چلاس روڈپر 3353 میٹر بلندی پر واقع لولوسر جھیل اسلام آباد سے تقریباً ساڑھے تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ اس جھیل پر ہر سال روس سے آنیوالے پرندے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔لولوسر دراصل اونچی پہاڑیوں اور جھیل کے مجموعے کا نام ہے، ناران آنیوالے سیاح لولوسر جھیل دیکھنے ضرور آتے ہیں ۔اس جھیل کا پانی شیشے کی طرح صاف ہے اور لولوسر کی برف سے ڈھکی پہاڑیوں کا عکس جھیل کے صاف پانی میں نظر آتا ہے، جو سیاحوں کیلئے ایک دلفریب نظارہ ہوتا ہے۔
مقامی انتظامیہ کی طرف سے شاہراہ کاغان کولولوسر جھیل اور بیسر تک بحال کرنے کے اقدام سے سیاحوں کو ان دلکش نظاروں سے محظوظ ہونے کا بھرپور موقع ملے گا۔شاہراہِ کاغان کی بحالی کی بدولت سیاح برف سے ڈھکی جھیل لولوسر کے با آسانی خوبصورت نظارے اور سیاحت کر سکیں گے۔

Leave a reply