سیاحوں کیلئے اہم خبر:لاہور سفاری زو کی عارضی بندش کا فیصلہ

0
10

سیاحوں کیلئے اہم خبر،لاہور سفاری زو کی عارضی بندش کا فیصلہ،پنجاب وائلڈلائف حکام نے لاہور سفاری زو کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہورسفاری زو کو 11 مارچ سے 15 روز کیلئے بند رکھا جائے گا، تاکہ ضروری تعمیراتی کام، سالانہ مرمت اور دیکھ بھال مکمل کی جا سکے۔
ترجمان وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے مطابق لاہورسفاری زو کی بہتری کیلئے جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا ،تاکہ زو کورمضان المبارک کے بعداور عیدا لفطرسے قبل دوبارہ سیاحوں کیلئے کھولا جا سکے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمت اور تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ لاہور سفاری زو میں موجود تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا، تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ لاہورسفاری زو کی بندش کے دوران انتظامیہ یہ یقینی بنائے گی کہ جانوروں کو بہترین دیکھ بھال اور سہولیات فراہم کی جائیں۔لاہور سفاری زو میں بہتری کے کام وقتاً فوقتاً کیے جاتے ہیں، تاکہ جانوروں کیلئے موزوں ماحول اور سیاحوں کے لیے بہتر تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
پنجاب وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ 15 روز کے اندر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے اور لاہورسفاری زو کو مزید بہتر حالت میں سیاحوں کیلئے عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر کھول دیا جائے گا۔

Leave a reply